Monday, 31 August 2026, 11:52:35 am
 
وزیراعظم کا بحیرہ روم میں مسافر بردار جہاز الٹنے کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار
August 30, 2026

فائل فوٹو

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بحیرہ روم میں مسافر بردار جہاز الٹنے کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ  اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردوان، حکومت اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے لاپتہ افراد کی جلد اور بحفاظت واپسی کے لیے دعا کی اور امدادی اور تلاش کی جاری کارروائیوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں پاکستان کے عوام برادر ملک ترکیہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔