File Photo
بلوچستان کے پانچ اضلاع میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگئی ہے۔
صوبائی پولیو ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق مہم کے دوران کوئٹہ، چمن، قلعہ عبداللہ، پشین اور بارشور کے حساس اضلاع میں بچوں کو پولیو سے بچا ؤکے قطرے پلائے جائیں گے۔
مہم کے دوران پانچ سے دس سال کی عمر کے تین لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی۔جس کیلئے تقریباً ایک ہزار دو سو ویکسینیشن ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔