Monday, 31 August 2026, 10:55:23 am
 
وزیراعظم تین روزہ سرکاری دورے پرآج جمہوریہ کرغز روانہ ہوں گے
August 31, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سے جمہوریہ کرغز کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ وہ صدر Sadyr نورگوزوویچ ژاپاروف کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہ کونسل اور ایس سی او پلس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، جبکہ وہ آئندہ سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہ کونسل کی صدارت بھی سنبھالیں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم رکن ممالک کے رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے اور آج منعقد ہونے والے ورلڈNomadگیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم کرغزصدر Sadyr ژاپاروف کے ساتھ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر مذاکرات کریں گے۔

فریقین پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تعلقات کا جامع جائزہ لیں گے اور خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، علاقائی رابطے، تعلیم، سیاحت اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔