Sunday, 30 August 2026, 11:32:39 am
 
حکومت کی مؤثر معاشی حکمتِ عملی، قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی میں تاریخی کامیابی
August 30, 2026

حکومت کی مؤثر معاشی حکمت عملی کے باعث پاکستان نے قبل از وقت قرضوں کی ادائیگی میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان اب تک تقریباً پانچ ہزار نو سو بیس ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے پہلے ادا کر چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے قبل از وقت قرض ادائیگی میں اگست دو ہزار پچیس میں کی جانے والی ایک ہزار ایک سو تینتیس ارب روپے کی ریکارڈ ادائیگی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

مشیر خزانہ نے بتایا کہ مالی سال دو ہزار پچیس چھبیس میں اب تک مجموعی طور پر دو ہزار نو سو ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے پہلے ادا کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مالی سال دو ہزار چھبیس ستائیس میں اب تک مزید ایک ہزار دو سو ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے پہلے ادا کیا جا چکا ہے۔خرم شہزاد نے کہا کہ قبل از وقت ادائیگیوں سے قرض کی مجموعی رقم میں کمی آئے گی اور آئندہ برسوں میں بڑی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قرض مینجمنٹ اب روایتی ادائیگیوں سے آگے بڑھ کر سرکاری مالی پوزیشن مضبوط بنانے کی سمت گامزن ہے۔