وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو تعلیم، فنی تربیت، کاروبار، اسٹارٹ اپس اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔
وہ آج لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنا ایک بڑا چیلنج ہے، اسی لیے ہنر مندی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔