Monday, 31 August 2026, 10:56:58 am
 
پاکستان اور سعودی عرب کا زرعی و غذائی اشیا کی برآمدات دو سال میں تین ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق
August 30, 2026

پاکستان اور سعودی عرب نے آئندہ دو سال کے دوران پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کو زرعی اور غذائی اشیا کی برآمدات تین ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کامیاب مذاکرات کے دوران ہوا۔

پاکستانی وفد کی قیادت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے وزیر رانا تنویر حسین نے کی جبکہ سعودی وفد کی قیادت سعودی عرب کے ماحولیات، پانی اور زراعت کے وزیر انجینئر عبدالرحمن اے الفاضلی نے کی۔

یہ مذاکرات سعودی وفد کے چھبیس سے اٹھائیس اگست تک اسلام آباد کے دورے کے دوران ہوئے۔ یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی پر ہوا۔

وزیراعظم نے بھی سعودی وفد سے ملاقات کی اور زراعت اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔