File Photo
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم تذویراتی سیاسی و دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ترکیہ کے شہر استنبول میں ہوگا۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
اجلاس میں ترکیہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور چیفس آف جنرل اسٹاف بھی شرکت کریں گے۔
اجلاس میں پاکستان کی شرکت ترکیہ اور سعودی عرب جیسے برادر ممالک کے ساتھ پاکستان کے تاریخی دوستانہ تعلقات اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے پاکستان کی خواہش کی عکاس ہے۔