Tuesday, 01 September 2026, 10:53:27 am
 

مزید خبریں

 
دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل معروف حریت رہنما سید علی گیلانی شہید کی پانچویں برسی منائیں گے
August 31, 2026

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل معروف حریت رہنما سید علی گیلانی شہید کی پانچویں برسی منائیں گے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بزرگ رہنما سید علی گیلانی یکم ستمبر دو ہزار اکیس کو سری نگر میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے تھے، جہاں انہیں ایک دہائی سے زائد عرصے تک گھر میں مسلسل نظر بند رکھا گیا تھا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حیدرپورہ قبرستان میں آسودئہ خاک شہید رہنما سید علی گیلانی اور دیگر کشمیری شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کریں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کی جانب عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کیلئے آواز اٹھائیں۔