Tuesday, 01 September 2026, 11:56:27 am
 

مزید خبریں

 
دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج عظیم حریت رہنما سید علی گیلانی کا پانچواں یوم شہادت منا رہے ہیں
September 01, 2026

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج عظیم حریت رہنما سید علی گیلانی کا پانچواں یوم شہادت منا رہے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بزرگ رہنما سید علی گیلانی دو ہزار اکیس میں آج کے روز سری نگر میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے تھے، جہاں انہیں ایک دہائی سے زائد عرصے تک مسلسل نظر بند رکھا گیا تھا۔

سید علی گیلانی نے اپنی پوری زندگی جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق کشمیر کے تنازع کے حل کی وکالت کی۔