Friday, 30 October 2026, 11:59:30 pm
 
پاکستان نے ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیا
July 31, 2025

 پاکستان نے آج چین کےXichang سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے کامیابی سے اپنا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے۔ 

پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو، چائنا الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن اورMicrosat چائنا کے اشتراک سے لانچ کیا گیا یہ سیٹلائیٹ ایک مربوط بنیادی ارضیاتی مشاہداتی نظام کی نمائندگی کرتا ہے۔

اس سے پائیدار سماجی و معاشی ترقی اور ملک بھر میںمعیار زندگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

 نائب وزیراعظم محمد اسحق ڈار نے اس مشن کے لئے مثالی تعاون اور غیر متزلزل عزم پر سپارکو پاکستان، چائنا الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن اورMicrosat چائنا کے انجینئرز، سائنس دانوں اور تکنیکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کو خلائی ٹیکنالوجی میں مزید آگے لے جانے کیلئے سپارکو اور اس کی ٹیم کے جذبے اور قابلیت کی عکاسی کرتی ہے۔