سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن نے راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے اور عالمی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں مسلسل روابط اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے سنگاپور کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے علاقائی امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے ادارہ جاتی روابط بڑھانے اور تعمیری تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
معزز مہمان نے بھی دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا۔