پاک فوج نے منگل کو انگوراڈہ کے علاقے میں پاک افغان سرحد کے ساتھ افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے جنوبی وزیرستان اور پاراچنار سے ملحقہ علاقوں کو کامیابی سے نشانہ بناتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد چوکیوں اور فوجی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔
پاک فوج نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے افغان طالبان کو اپنی چوکیاں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق پاک فوج کی مؤثر کارروائی کے دوران افغان طالبان حکومت کے متعدد اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔