بھارتی فورسز نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں اور دیگر علاقوں میں آزادی پسند سرگرمیوں میں شرکت پر دس کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
بھارتی پولیس نے ضلع شوپیاں، پلوامہ اور کٹھوعہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران نوجوانوں کو گرفتار کیا۔
پولیس نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ یہ گرفتاریاں مبینہ طور پر عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں سے منسلک مالیاتی نیٹ ورکس کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی ہیں۔
ادھر بھارتی فورسز نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔