Friday, 30 October 2026, 03:14:51 pm
 
مقبوضہ کشمیر میں رواں سال کے پہلے نو ماہ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں 31 کشمیری شہید
October 29, 2026

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اگست 2019 میں علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق اب تک تقریباً گیارہ سو کشمیری شہید ہو چکے ہیں، جن میں سے 31 کشمیری 2026 کے پہلے نو ماہ کے دوران شہید ہوئے۔

اس عرصے کے دوران دو ہزار سات سو سے زائد کشمیری زخمی ہوئے جبکہ سینتیس ہزار آٹھ سو سے زائد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

کشمیری حریت رہنماؤں نے صورتِ حال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور امن پسند ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی خاموشی ختم کریں اور بھارت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرے۔