file foto
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اگست دو ہزار انیس میں بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل تین سو ستر اور پینتیس اے منسوخ کیے جانے کے بعد بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اگست دو ہزار انیس سے اب تک مقبوضہ علاقے میں نوجوان مردوں اور خواتین سمیت ایک ہزار چوہتر سے زائد کشمیری شہید، دو ہزار سات سو آٹھ سے زائد زخمی اور سینتیس ہزار آٹھ سو سترہ سے زائد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
اعداد و شمار سے مزید ظاہر ہوتا ہے کہ دو ہزار چھبیس کے پہلے نو ماہ کے دوران بھارتی فورسز نے دو ہزار انسٹھ محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران اکتیس کشمیریوں کو شہید
اور چار ہزار سات سو بہتر شہریوں کو گرفتار کیا۔ اس عرصے کے دوران فورسز نے تین سو بارہ جائیدادیں بھی ضبط کیں۔ یہ اعداد و شمار مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری جبر کے تسلسل کو ظاہر کرتے ہیں۔