تین ملکی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم چھیالیس اعشاریہ چار اوورز میں دو سو اکتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
جواب میں پاکستان نے نو وکٹوں کے نقصان پر سینتالیس اعشاریہ ایک اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔