تین ملکی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سیریز کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم پچیس اعشاریہ تین اوورز میں ایک سو دس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
جواب میں سری لنکا نے مطلوبہ ہدف اٹھارہ اعشاریہ ایک اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔