Monday, 02 December 2024, 12:53:07 am
 
کے فور کے توسیعی آبی منصوبے کو اگلے سال تک مکمل کرلیا جائے:مراد
November 29, 2024

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ کے فور کے توسیعی آبی منصوبے کو اگلے سال تک مکمل کریں تاکہ کراچی کو پانی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

انہوں نے یہ ہدایات آج (جمعہ) کراچی میں کے فور پرایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبے کو عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے اکہتر ارب روپے سے زائد کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے صوبے کیلئے 132 کے وی گرڈ سٹیشن کے قیام کیلئے ٹینڈر جاری کرنے کی بھی ہدایت کی۔