Friday, 09 May 2025, 04:14:19 pm
 
بھارتی فضائیہ پاکستان کی فضائیہ کے سامنے نہایت کمزور ثابت ہوئی،حنیف عباسی
May 07, 2025

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ پاکستان کی فضائیہ کے سامنے نہایت کمزور ثابت ہوئی۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں داخل ہونے کی جرأت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی بہادر مسلح افواج پرفخر ہے۔