پاکستان اور کینیڈا نے باہمی افہام وتفہیم اور دوطرفہ معاشی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے باضابطہ روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔
یہ اتفاق رائے بدھ کے روز اسلام آباد میں وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور کینیڈا کے ہائی کمیشن میں تعینات سیاسی اور تجارتی قونصلر ڈینئیل آرسنلٹ کے درمیان آج اسلام آباد میں ملاقات کے دوران ہوا ۔
ملاقات کے دوران انہوں نے آلودگی سے پاک توانائی ، معدنیات اور جغرافیائی سروے کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔