Friday, 09 May 2025, 04:17:24 pm
 
صدر، وزیراعظم کی بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت
May 07, 2025

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ متحد کھڑی ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے علاقائی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کے لئے ملک کے غیرمتزلزل عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ جارحیت کا پوری قوت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ملک پر بھارتی میزائل حملوں کے بعد بھرپور جواب دینا پاکستان کا حق ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان دشمن کو اس کے ناپاک عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہونے دے گا۔