وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے برطانیہ کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارت مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
برطانیہ کے اپنے ہم منصف LORD LIVERMORE کے ساتھ لندن میں ملاقات کے دوران محمد اورنگزیب نے پاکستان کا اقتصادی اصلاحات کا ایجنڈا اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا پاکستان کی شرح نمو رواں سال تین فیصد اور آئندہ سال چار فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ مہنگائی کی شرح کم ہوکر تاریخ کی کم ترین سطح صفر اعشاریہ تین فیصد پر آگئی ہے۔
LORD LIVERMORE نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے اور وسیع بنیاد پر اقتصادی تبدیلی کے عزم کو سراہا۔