خیبرپختونخوا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے آج سے صوبے کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے بارش کا انتباہ جاری کیا ہے۔
اتھارٹی نے تمام متعلقہ محکموں کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔
قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کا کنٹرول روم چوبیس گھنٹے کام کررہا ہے اور عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال میں1700 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔