وزیراعظم شہباز شریف نے نئے قائم شدہ قومی انٹیلی جنس فیوژن اور تھریٹAssesment سینٹر کا باضابطہ افتتاح کیاہے جو پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی قومی حکمت عملی کو مربوط کرنے کے لئے مرکزی کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے آج اسلام آباد میں اس مرکز کا افتتاح کرتے ہوئے اس بات پر زور د یا کہ دہشت گردی' غیر قانونی نیٹ ورکس اور غیر ملکی سرپرستی میں گٹھ جوڑ کوختم کرنے کے لئے مضبوط اور موثر ادارہ جاتی طریقہ کار کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہNIFTAC ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔