پنجاب حکومت نے موجودہ صورتحال میں کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاری یقینی بنانے کی غرض سے صوبے بھر میں شہری دفاع اور ریسکیو1122 کی طرف سے مشقیں شروع کی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ شہری دفاع کو پوری طرح متحرک کردیا گیا ہے۔
دفاعی مشقیں راولپنڈی، مری، جہلم، چکوال، سرگودھا، نارووال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ساہیوال، ملتان، مظفر گڑھ اور صوبے کے دیگر اہم مقامات پر ہورہی ہیں۔