Thursday, 29 October 2026, 04:00:31 pm
 
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے ضلع کیچ میں کارروائی ، ایک دہشت گرد ہلاک
October 29, 2026

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے میناز میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کا ایک دہشتگرد ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق میناز میں دہشتگردوں نے 2 خواتین کو اپنے ہمراہ لے جاتے ہوئے راستہ بند کرنے کی کوشش کی تھی۔

سیکیورٹی فورسز نے فرار ہونے والے دہشتگردوں کا تعاقب کیا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلا ک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔