بلوچستان اسپیشل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔
بی ایس ڈی آئی کے تحت پنجگورمیں فیزـون اور فیزـٹو کے مجموعی طور پر76 ترقیاتی منصوبے مکمل کرلئے گئے۔ یہ منصوبے 83 کروڑروپے سے زائد کی لاگت سے قبل ازوقت مکمل کئے گئے۔
بی ایس ڈی آئی کے تیسرے مرحلے کا آغاز 14 ستمبر کو ہوا، جس کے تحت ترقیاتی منصوبوں کیلئے 60 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔