Thursday, 29 October 2026, 03:59:55 pm
 
صدرمملکت کا تھرپارکر ایمبولینس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس
October 29, 2026

صدر مملکت آصف علی زرداری نے تھرپارکر میں ایک ایمبولینس میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے کے افسوس ناک واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر نے ایک بیان میں حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

انہوں نے واقعے کی وجوہات کا فوری تعین کرنے کے لیے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

صدر نے مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات مؤثر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

تھرپارکر کے علاقے مٹھی میں بنیادی ہیلتھ یونٹ ہسپتال میں ایک ایمبولینس میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے آٹھ افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔