صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسپین میں ٹرین کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی الگ الگ پوسٹس میں سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں اسپین کے ساتھ کھڑا ہے۔