آج صبح پنڈی بھٹیاں کے قریب ایک مسافر بس کے حادثے میں پانچ افراد جاں بحق اور تقریباً تیس زخمی ہو گئے ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاہور سے چنیوٹ جانے والی مسافر بس پنڈی بھٹیاں کے نزدیک فتح فلائی اوور کے قریب ایک کھائی میں گر گئی۔