صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے میناز میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور ملک میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔