Wednesday, 30 September 2026, 03:36:03 am
 
افغانستان میں طالبان مخالف مزاحمتی کارروائیوں میں تیزی
September 29, 2026

افغانستان میں سکیورٹی بحران سنگین ہو گیا ہے اور طالبان مخالف مزاحمتی فورسز کی مسلح کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے۔

طالبان مخالف مسلح تنظیم افغانستان فریڈم فرنٹ نے صوبہ بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد میں مسلح حملے کا دعویٰ کیا ہے۔

افغانستان فریڈم فرنٹ کے مطابق تنظیم کے جنگجوؤں نے طالبان اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑی کو محکمہ معدنیات کے قریب نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین طالبان ہلاک اور دو زخمی ہوئے