Monday, 28 September 2026, 03:45:00 am
 
افغانستان طالبان دور میں منشیات کی پیداوار اور عالمی سمگلنگ کا مرکز بن گیا
September 27, 2026

افغانستان طالبان حکومت کے دور میں منشیات کی پیداوار اور عالمی سمگلنگ کا مرکز بن گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق افغانستان پڑوسی ممالک کو علاقائی اور عالمی سطح پر منشیات کی سمگلنگ کے اہم راستوں میں تبدیل کر رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں منشیات کی تجارت صرف کاشت تک محدود نہیں رہی بلکہ اس میں خفیہ کیمیائی لیبارٹریاں بھی شامل ہو گئی ہیں۔

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے مطابق افغانستان سے سری لنکا اسمگل کی جانے والی دو کروڑ دس لاکھ ڈالر مالیت کی کرسٹل میتھ کی کھیپ پکڑی گئی ہے۔

بین الاقوامی رپورٹس میں ایک بار پھر تصدیق کی گئی ہے کہ یہ غیر قانونی رجیم اپنی بقاء کیلئے دہشت گردی اور منشیات کی تجارت پر انحصار کررہی ہے۔