Saturday, 29 August 2026, 10:34:35 am
 
معروف غزل گائیک پرویز مہدی کی اکیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے
August 29, 2026

غزل گائیکی کے معروف گلوکار پرویز مہدی کی اکیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

وہ چودہ اگست انیس سو سینتالیس کو لاہور میں پیدا ہوئے۔

پرویز مہدی نے جے اے فاروق اور مہدی حسن سے موسیقی کی تربیت حاصل کی۔

حکومتِ پاکستان نے پرویز مہدی کو تمغۂ امتیاز سے نوازا۔

اپنے تیس سالہ فنی سفر کے دوران پرویز مہدی نے سینکڑوں گیت گائے۔

وہ دو ہزار پانچ میں آج کے روز اٹھاون سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔