ٹی وی کی مایہ ناز اداکارہ خالدہ ریاست کی تیس ویں برسی آج منائی گئی۔
خالدہ ریاست انیس سو تریپن میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔ وہ معروف ٹی وی اداکارہ عائشہ خان کی چھوٹی بہن تھیں۔
انہوں نے انیس سو ستر کی دہائی میں ڈرامہ سیریل نامدار سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔
انہیں حسینہ معین کے ڈرامہ سیریل بندش سے مقبولیت ملی۔
ان کے مشہور سلسلہ وار اور طویل دورانیے کے ڈراموں میں ہاف پلیٹ، تعبیر، خلیج، پڑوسی، پناہ اور دشت تنہائی شامل ہیں۔
وہ انیس سو چھیانوے میں آج کے روز کینسر کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔