Thursday, 27 August 2026, 11:45:11 am
 
معروف اردو شاعر احمد فراز کی اٹھارہویں برسی
August 25, 2026

معروف اردو شاعر احمد فراز کی اٹھارہویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

احمد فراز 12 جنوری 1931 کو کوہاٹ میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام سید احمد شاہ تھا۔

انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کاآغاز ریڈیو پاکستان پشاور سے سکرپٹ رائٹرکے طورپرکیا اور بعد میں پشاور یونیورسٹی میں لیکچرار مقرر ہوئے۔

اُن کی مشہورادبی تصانیف میںجاناں جاناں، تنہا تنہا، غزل بہانہ کروں اور شب خون شامل ہیں۔

وہ ترقی پسند مصنفین کی تحریک کے رکن تھے۔

احمد فراز کو ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز سمیت متعدد قومی اور بین الاقوامی اعزازات سے نوازاگیا۔

وہ 2008 میں آج کے روزانتقال کرگئے تھے۔