Saturday, 22 August 2026, 05:09:59 am
 
معروف شاعر تسلیم فاضلی کی 44 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
August 17, 2026

پاکستان کے معروف اردو شاعر، مکالمہ نگار اور فلمی نغمہ نگار تسلیم فاضلی کی چوالیسویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

ان کا اصل نام اظہار انور تھا۔وہ 1947 میں برطانوی ہندوستان کے شہر دہلی میں ایک ادبی گھرانے میں پیدا ہوئے اور 1965 میں اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان منتقل ہوگئے۔

تسلیم فاضلی نے 1960، 1970 اور 1980 کی دہائی کے ابتداء میں 170 سے زائد پاکستانی فلموں کیلئے تقریباً 500 گیت لکھے۔

انہوں نے رفتہ رفتہ وہ میری ہستی کا ساماں ہو گئے،میں نے پیروں میں پائل تو باندھی نہیں، ہماری سانسوں میں آج تک وہ، کسی مہربان نے آکے،مجھ سا تجھ کو چاہنے والا، تو میری زندگی ہے اور دنوا دنوا میں گنوں کب آئیں گے سانوریا جیسے کئی سدابہار گیت لکھے۔

تسلیم فاضلی نے شبانہ، آئینہ اور بندش جیسی فلموں میں بہترین نغمہ نگاری کیلئے متعدد نگار ایوارڈز حاصل کئے۔

وہ 1982 میں آج ہی کے روز کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔