ریڈیو، ٹیلی ویژن اور فلم کے معروف فنکار جمشید انصاری کی اکیسویں برسی منائی گئی۔
جمشید انصاری نے پاکستان کے طویل عرصے تک چلنے والے ریڈیو پروگرام ''حامد میاں کے ہاں'' میں صفدر کا یادگار کردار ادا کیا۔
جمشید انصاری نے کراچی ٹیلی ویژن سے فنی سفرکاآغاز ڈرامے'' گھوڑا گھاس کھاتا ہے '' سے کیا۔
چالیس سال سے زائد عرصے پر محیط اپنے فنی سفر میں جمشید انصاری نے دو سو سے زائد ٹی وی ڈراموں، تین فلموں اور کئی ریڈیو پروگرامز میں کام کیا۔
انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران پچپن قومی اور دو بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کئے۔
جمشید انصاری دو ہزار پانچ میں آج کے روز کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔