Saturday, 22 August 2026, 05:09:13 am
 
معروف گلوکارہ، بلبل پاکستان نیرہ نور کی چوتھی برسی
August 20, 2026

معروف گلوکارہ اور بلبل پاکستان کے نام سے مشہور نیرہ نور کی چوتھی برسی آج منائی جا رہی ہے۔

وہ 1950میں بھارت کی ریاست آسام میں پیدا ہوئیں اور 1957 میں ہجرت کرکے پاکستان منتقل ہوگئیں۔

نیرہ نور نے متعدد فلمی گیت، غزلیں اور ملی نغمے گائے۔

انہیں 2006میں صدارتی تمغہ حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا۔

نیرہ نور طویل علالت کے بعد 2022 میں آج کے روز کراچی میں انتقال کرگئی تھیں۔