Saturday, 22 August 2026, 05:09:53 am
 
معروف گلوکاراور قوال استاد نصرت فتح علی خان کی انتیسویں برسی
August 16, 2026

معروف گلوکاراور قوال استاد نصرت فتح علی خان کی انتیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

نصرت فتح علی خان تیرہ اکتوبر انیس سو اڑتالیس کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ وہ پاکستان میں فیوژن موسیقی کے بانی تھے۔ وہ پہلے موسیقارتھے جنہوں نے مشرقی اور مغربی موسیقی کے امتزاج سے قوالی کو عالمی سطح پر متعارف کرایا۔

قوال کی حیثیت سے سب سے زیادہ ایک سوپچیس البمز جاری کرنے پر اُن کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا۔

حکومت پاکستان نے موسیقی کیلئے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انیس سو ستاسی میں انہیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی عطاء کیا۔

انہیں یونیسکو کے عالمی موسیقی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

نصرت فتح علی خان انیس سو ستانوے میں آج کے روز انتقال کر گئے۔