لارڈز میں پاکستان کیخلاف تین میچوں کی سیریز کے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ اپنی دوسری اننگز کا کھیل کل کے سکور اکیاسی رنز تین وکٹوں کے نقصان پر آج پھر شروع کرے گا۔
اس سے پہلے انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں دو سو نوے جبکہ پاکستان نے ایک سو دس رنز بنائے تھے۔
انگلینڈ کو سیریز میں ایک۔ صفر کی برتری حاصل ہے۔