Saturday, 29 August 2026, 10:33:10 am
 
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روز کے لئے کمی کردی
August 29, 2026

حکومت نے آج سے آئندہ تین روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔

وزارتِ توانائی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پٹرول کی قیمت میں اٹھاون پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت تین سو بیالیس روپے دو پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں سترہ پیسے فی لیٹر کمی کے بعد اس کی نئی قیمت تین سو اکہتر روپے چوالیس پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔