سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے سندھ میں ریلوے کے نظام کو جدید بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاقِ رائے آج کراچی میں ایک ملاقات کے دوران ہوا۔
انہوں نے ریلوے کے ذیلی راستوں کو بحال کرنے اور مسافروں کے لیے سہولیات کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔
وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی نے یقین دہانی کرائی کہ موہن جو دڑو ایکسپریس آئندہ ماہ شروع کر دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پاکستان ریلویز کو جدید، محفوظ اور عوام دوست بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
سندھ کے وزیراعلیٰ نے ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور ریلوے کی اراضی سے تجاوزات کے خاتمے کے سلسلے میں صوبائی سطح پر مکمل تعاون کا یقین دلایا۔