Saturday, 29 August 2026, 11:15:39 am
 
پمز آتشزدگی: غفلت کے مرتکب افراد کو معاف نہیں کیا جائے گا، وزیر صحت
August 28, 2026

وزیر صحت مصطفی کمال نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پمز آتشزدگی کے سانحے میں غفلت کے ذمہ دار افراد کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے آج سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی اپنی ابتدائی رپورٹ آج رات پیش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام اور بچوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے ارکانِ سینیٹ نے نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔