Saturday, 29 August 2026, 11:18:28 am
 

مزید خبریں

 
وزیر داخلہ محسن نقوی کا شبقدر میں فیڈرل کانسٹیبلری تربیتی مرکز کا دورہ
August 28, 2026

وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج شبقدر میں فیڈرل کانسٹیبلری کے تربیتی مرکز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اینٹی رائٹ ونگ کی خصوصی تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت، جدید تربیت اور عملی تیاری کو سراہا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ اینٹی رائٹ فورس کو جدید خطوط پر تربیت دی گئی ہے اور یہ کسی بھی امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان کی موجودہ صورتحال میں ملک بھر میں فیڈرل کانسٹیبلری کا کردار انتہائی اہم ہے۔