ریلوے کے وزیر محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کراچی سے روہڑی تک چار سو اسی کلومیٹر طویل ریلوے لائن بچھانے کا کام اگلے سال شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بات کراچی میں سندھ کے گورنر محمد نہال ہاشمی سے ملاقات کے دوران کہی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ریلوے جلد ایندھن، گاڑیوں، معدنیات اور ایل پی جی کی ترسیل شروع کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے ذریعے روزانہ تھر سے بجلی گھروں تک گیارہ ہزار ٹن کوئلہ پہنچایا جا رہا ہے۔