جوہری تجربات کی روک تھام کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔
دو دسمبر دو ہزار نو کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے چونسٹھویں اجلاس نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کرتے ہوئے انتیس اگست کو جوہری تجربات کی ممانعت کا عالمی دن قرار دیا۔
قرارداد میں جوہری ہتھیاروں کے تجرباتی دھماکوں کے اثرات کے بارے میں آگاہی، معلومات میں اضافے اور ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دنیا کے مقصد کے حصول کے لیے ایسے تجربات کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔