آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائدِ ایوان کے انتخاب کے لیے پولنگ آج مظفرآباد میں ہوگی۔
کاغذاتِ نامزدگی صبح ساڑھے نو بجے تک اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
امیدواروں کی حتمی فہرست دوپہر ایک بجے جاری کی جائے گی جبکہ پولنگ دوپہر دو بجے شروع ہوگی۔