وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اوور لوڈنگ کے باعث سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان سے بچانے کے لیے ایکسل لوڈ کنٹرول نظام پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اوور لوڈنگ میں ملوث گاڑیوں کے مالکان اور فیکٹریوں دونوں پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
عبدالعلیم خان نے جی ٹی روڈز پر وزن کرنے والے مراکز قائم کرنے اور خلاف ورزیوں کی نشاندہی کے لیے موٹرویز پر جدید کیمروں اور مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام نصب کرنے کی بھی ہدایت کی۔