Saturday, 29 August 2026, 11:16:54 am
 
گورنر خیبر پختونخوا کا قومی ہم آہنگی اور یکجہتی کے فروغ میں ریڈیو پاکستان کے کردار کا اعتراف
August 28, 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان قوم کی آواز کی حیثیت سے قومی ہم آہنگی اور یکجہتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج ریڈیو پاکستان لاہور کے دورے کے دوران کیا۔

ریڈیو پاکستان لاہور آمد پر اسٹیشن ڈائریکٹر ڈاکٹر احمر سہیل بسراء، کنٹرولر نیوز سجاد پرویز اور عملے نے گورنر خیبر پختونخوا کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔

اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ریڈیو پاکستان لاہور کے نمائندے سجاد پرویز کو ایک خصوصی ویڈیو پوڈ کاسٹ ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ حکومت ذرائع ابلاغ کی مکمل آزادی پر یقین رکھتی ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر احمر سہیل بسراء نے گورنر خیبر پختونخوا کو ریڈیو پاکستان لاہور کے تاریخی پس منظر، قیام اور قومی نشریاتی خدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

بعد میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے ریڈیو پاکستان لاہور کے احاطے میں پودا لگایا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔